47

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا گیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو رننگ بنیادی تنخواہ کا 35 فیصد اضافہ ملے گا، گرید 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو رننگ بنیادی تنخواہ کا30 فیصد اضافہ ملے گا۔