35

توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی جبکہ حق دفاع بحال کرنے کی درخواست پر آئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 میں سے 5 درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 8 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس سے متعلق 8 میں سے 5 درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن کورٹ دوبارہ کیس سن کر فیصلہ کرے۔

عدالت عالیہ نے سابق وزیراعظم توشہ خانہ کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ حق دفاع بحال کرنے کی درخواست پر آئندہ ہفتے کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔