65

حمزہ خان کو حکومتِ پاکستان نے ایک کروڑ کا انعامی چیک دیدیا

37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کا ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان کو حکومتِ پاکستان نے ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک دیدیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپیئین حمزہ خان کی ملاقات سے کی اور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی طرف ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔

اس موقع پر ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے تعاون کی بھی تعریف کی، حمزہ کے ہمراہ انکے والدین بھی تقریب میں شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے باصلاحیت نوجوان ہماری قوم کا فخر اور قومی سرمایہ ہیں، پاکستان کو دہائیوں کے بعد اسکواش کا اتنا بڑا ٹائٹل جتوا کر مجھ سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ جلد ہی اپنی محنت اور لگن سے اسکواش کا سینیئر عالمی ٹائٹل بھی جیتیں گے، میری ہمیشہ سے کوشش رہی کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی بین الاقوامی سہولیات فراہم کی جائیں۔