244

ڈنمارک جرمنی ہالینڈ پاکستان سے کھجور درآمد کریں گے

لاہور: ڈنمارک جرمنی ہالینڈ سمیت بعض دیگر ممالک نے پاکستان سے اعلیٰ معیار کی ہزاروں ٹن کھجور درآمد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں ڈنمارک نے 800ٹن کھجور کی درآمد کیلیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ڈنمارک کی معروف تجارتی کمپنی کاسٹس کے ذرائع کے مطابق یہ کمپنی رواں سال سے ہر سال پاکستان سے کم از کم 800ٹن کھجور درآمد کرے گی جبکہ پاکستان سے برآمد کی جانے والی ان کھجوروں سے ڈنمارک کے عوام کیلیے پھلوں سے بننے والی مختلف اقسام کی غذائی مصنوعات تیار کی جائیں گی۔

کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 800 ٹن کھجور کی درآمد سے پاکستان کو سالانہ ساڑھے سات لاکھ امریکی ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے پاکستانی کھجور کو دنیا بھر میں پیدا ہونے والی مختلف اقسام کی کھجوروں کو زیادہ بہتر لذیذ اور ذائقہ دار قرار دیا ہے۔