105

اسٹاک ایکسچینج 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج غیرملکی سرمایہ کاروں کے ریڈار پر آگئی، اسٹاک مارکیٹ آج 25 ماہ کی بلندترین سطح پر جا پہنچی، تین سال بعد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے جولائی میں اٹھارہ لاکھ ڈالر کی نیٹ بائنگ کی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں پھر نمایاں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا، کراچی اسٹاک ایکسچینج ( کے ایس ای ) ہنڈرڈ انڈیکس 534 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب روپے مالیت کے 55 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا جبکہ جولائی میں 39 ماہ بعد اسٹاک مارکیٹ نے ایک ماہ میں 16 فیصد منافع دیا۔