125

فٹبال میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے حریف پلئیر کی ٹانگ ٹوٹ گئی

بیونس آئرس میں کوپا لیبرٹادورس درمیان میچ کے دوران ارجنٹینا کے کھلاڑی لوسیانو سانچیز کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

منگل کے روز بیونس آئرس اور فلومیننس فٹبال کلب کے درمیان میچ کے دوران برازیلی فٹبالر مارسیلو گیند لیکر بھاگ رہے تھے اچانک ارجنٹائن کے کھلاڑی نے ان سے بال چھینے کی کوشش کی تاہم اس دوران نادانستہ طور پر مارسیلو نے ارجنٹائنی پلئیر لوسیانو سانچیز ٹانگ پر قدم رکھ دیا اور انکی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 29 سالہ فٹبالر سانچیز شدید درد میں مبتلا ہے جبکہ اُسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ریال میڈرڈ کے سابق کھلاڑی مارسیلو نے روتے ہوئے حریف ٹیم کے پلئیر کو رخصت کیا جبکہ اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کو حوصلہ دیتے دیکھائی دیئے۔

میچ کے اختتام پر مارسیلو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج، مجھے گراؤنڈ پر ایک بہت مشکل لمحے کا سامنا کرنا پڑا، میں نے نادانستہ طور پر ایک ساتھی کو زخمی کردیا، میں لوسیانو سانچیز کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں‘‘۔

 

فٹبال میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے حریف پلئیر کی ٹانگ ٹوٹ گئیhttps://t.co/MAyJp8NMCd#football #accident #sports #aajdigital pic.twitter.com/On26oAiQZp

— AAJ Digital (@aajdigital) August 2, 2023