29

نگران سیٹ اپ کے لئے مشاورت ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں آج ملاقات پر اتفاق

اسلام آباد : مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے نگران سیٹ اپ پر مشاورت آج ملاقات پر اتفاق کرلیا،پیپلزپارٹی نگران وزیراعظم کیلئے نام پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران سیٹ اپ کے لئے مشاورت کا عمل تیز کردیا گیا، اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا، جس میں آج ملاقات پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگی کمیٹی کے درمیان مشاورت کا تیسرا دور ہو گا،پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔

پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نگران وزیراعظم کیلئے نام آج پیش کرے گی، آصف زرداری کو نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر اعتماد میں لیا گیا ہے ، آصف زرداری نجی دورے پر یورپ میں ہیں۔