49

میٹرک سپلیمنٹری امتحانات 15ستمبرسےشروع ہوں گے

پنجاب بھر میں میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات 15ستمبر سے شروع ہوں گے۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات کا داخلہ شیڈول جاری کردیا۔بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کیلئےامیدوار اپنا داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 12 اگست تک جمع کراسکیں گے ۔ دوگنا فیس کے ساتھ 16 اگست اور تین گنا فیس کے ساتھ 19 اگست داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔بورڈ حکام کے مطابق 19اگست کے بعد کسی طالبعلم کا داخلہ وصول نہیں کیا جائے گا۔