66

حکومت نے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی

 لاہور: حکومت نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی  میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔

قومی ٹیم کو بھارتی ویزے  پہلےہی جاری ہوچکے ہیں، قومی ٹیم ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے 31 جولائی کو روانہ ہوگی۔

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی 3 تا 12 اگست بھارت کے شہر چنائے میں ہورہی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے  ایونٹ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم کو این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم عمربھٹہ کی قیادت میں 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 9 اگست کو ہوگا۔