159

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے سہولیات کی فراہمی میں بڑا قدم

محکمہ پاسپورٹ نے سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں پاسپورت کی تجدید کےلیے آن لائن پاسپورٹ اجرا کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

ای پاسپورٹ پروگرام کے تحت پہلا پاسپورٹ لاہور کےرہائشی شاہد سلیم کی درخواست پران کے حوالے کیا گیا، شاہد سلیم نے پاسپورٹ کی 10 سالہ تجدید کے لئے آن لائن درخواست کی تھی۔

ترجمان کے مطابق پراسیس کے بعد پرنٹ شدہ پاسپورٹ آج لاہور پاسپورٹ آفس سے جاری کیا گیا، 20 جولائی سے آن لائن تجدید کے آغااز سے اب تک 1128 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔