28

وزیر خزانہ کا الیکشن کمیشن کو یکمشت 47.5 ارب روپے دینے سے انکار

الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 47.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے  47.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز دینے کی بجائے مرحلہ وار دینے کا وعدہ کیا ہے.

ذرائع  نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حکام کی وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحق ڈار سے گزشتہ دنوں میں ملاقات ہوئی تھی۔