31

ایمرجنگ ایشیاکپ فائنل؛ پاکستان کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کولمبو کرکٹ اسیٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی اے ٹیم کے کپتان یاش دل نے ٹاس جیت کر پاکستان بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی گرین شرٹس کو جلد آؤٹ کرکے کامیابی سمیٹیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد حارث نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اُٹھانا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان کا اسکواڈ 

کپتان محمد حارث، طیب طاہر، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عمر بن یوسف، قاسم اکرم، مبصر خان، مہران ممتاز، محمد وسیم جونیئر، ارشد اقبال اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

ایونٹ میں بھارتی ٹیم کو اب تک کوئی شکست نہیں ہوئی جبکہ قومی ٹیم کو گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی سائیڈ میں انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کا تجربہ رکھنے والے پلیئرز شامل ہیں، آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر، کپتان محمد حارث، اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ بولر ارشد اقبال ٹاپ لیول پر قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔