32

پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں گیا، پاکستانی خزانے میں جاتا تو ٹھیک تھا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ پاکستان کے خزانےمیں نہیں آیا سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں گیا۔

شرقپور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے عمران خان کے خلاف 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے حوالے سے گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو تباہی کی طرف لے جایا گیا۔

برطانیہ میں پیسہ پڑا تھا، این سی اے نے 2 سال تحقیقات کی، حکومت برطانیہ نے اشتہار میں کہا کہ پیسہ پاکستانی عوام کا ہے، پیسہ پاکستان کے خزانےمیں نہیں آیا سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پیسہ اسٹیٹ بینک میں جاتا تو ٹھیک تھا، پی ٹی آئی حکومت لندن میں پارٹی بن گئی، ان کو پارٹی بننے کی کیا ضرورت تھی۔