32

بلاول بھٹو سے ڈاکٹرخاقان وحید کی ملاقات، پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد چیئرمین راول انسٹی سی ای او راول کالج  ڈاکٹرخاقان وحید نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔

 و زیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر خاقان خواجہ کو پیپلز پارٹی خاندان مین شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔صحت کے شعبے میں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات قابل احترام ہیں ۔پیپلز پارٹی کے ہر دور میں صحت کے شعبے کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ۔پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی ملک بھر  کے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہیں ۔

 چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ڈاکٹرخاقان وحید کی ملاقات میں سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر بخاری ،سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی انیس بخاری بھی موجود تھے ۔

ڈاکٹر خاقان وحید خواجہ  کاکہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قومی  خدمات تاریخی ہیں ۔پیپلز پارٹی مین شمولیت میرے لئے باعث فخر ہے  ۔غریبوں اور حقداروں کو مفت علاج فراہمی انسانیت کی بڑی خدمت ہے ۔

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کی ڈاکٹر خواجہ کو پیپلز پارٹی شمولیت پر مبارکباد دی  ۔