43

کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی توسیع

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع کردی۔

نیپرا نے لائسنس میں توسیع کا عبوری فیصلہ کے الیکٹرک کو بھجوادیا ۔ کے الیکٹرک کو نیا لائسنس ملے گا یا نہیں اس بات کا حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت آج ختم ہورہی ہے اور اس نے لائسنس میں 20 سالہ تجدید کی درخواست کی ہے۔

نیپرا عوامی سماعت کے بعد لائسنس کی تجدید کا فیصلہ کرے گی۔