128

سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے ساتھیوں سمیت نئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق محمود خان ساتھیوں سمیت کسی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہوںگے ۔

خیال رہے کہ سابق سینئر مرکزی رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک نے اپنی نئی سیاسی جماعت  پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا اعلان کیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان شامل ہو رہے ہیں۔