37

سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرلیے

گال: وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کر لیے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری گال ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے ٹیسٹ  کرکٹ میں 3000 ہزار رنز مکمل کیے۔ سرفراز یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر ہیں۔ انہوں نے 3000 رنز 52 ویں ٹیسٹ میں مکمل کیے۔

سرفراز احمد پاکستان کے لیے 21 ففٹی اور4 سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں۔ وہ  3000 رنز اسکور کرنے والے مجموعی طور پر پاکستان کے 20 ویں بیٹر ہیں۔