38

نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا منصوبہ شروع

نجی تعلیمی اداروں کو بغیر معاوضے کے پلاٹ الاٹ کرنے کے منصوبہ پرعمل درآمد کا فیصلہ کر لیا گیا اور سی ڈی اے نے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

اسلام آباد میں نجی تعلیمی اداروں کو 300 پلاٹ بغیر معاوضے کے الاٹ کرنے کے منصوبہ پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اور سی ڈی اے نے نجی تعلیمی اداروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

نجی تعلیمی اداروں سے طلب کی گئی ہر درخواست کے ساتھ دو لاکھ روپے بطور رجسٹریشن جمع کروانے ہوں گے۔

نجی تعلیمی اداروں کو کمرشل ایریا میں 2، 4 اور 10 کنال پر محیط پلاٹ بلا معاوضہ دئیے جائیں گے، جب کہ ان پلاٹوں میں سرکاری اداروں کو مختص کردہ پلاٹ بھی شامل ہیں، منصوبے کا مقصد رہائشی علاقوں میں نجی اسکول چلنے سے روکنا ہے۔

دوسری جانب سرکاری تعلیمی اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومتی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے حکومتی فیصلہ واپس نہ لینے پر عدالتی کاروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔