45

فیض حمید کے بھائی کے گھر سے ایک کروڑ روپے کا کیش چوری

سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر پر چوری ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نجف حمید کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے دیئے گئے بیان میں نجف حمید نے بتایا کہ ملازمین ایک کروڑ7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو موبائل چوری کرکے لے گئے۔

نجف حمید کا کہنا تھا کہ وہ چوری کے روز گھر میں موجود نہیں تھے اور اس دن علاج کے لیے لاہور میں موجود تھے، جب وہ واپس آئے تو سیف سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقدی سمیت موبائل فون غائب تھا۔