39

استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات کے لئے اپنا انتخابی نشان منتخب کرلیا

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات کے لئے اپنا انتخابی نشان منتخب کرلیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی انتخابات میں اترنے کی تیاریاں جاری ہیں، اسی ضمن نے پارٹی کی جانب سے انتخابی نشان کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی عقاب کے نشان پر انتخابات میں اترے گی، اس سلسلے رواں ہفتے الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان رجسٹریشن کے ساتھ ہی انتخابی نشان کے لئے درخواست دے گی۔