36

موسم خراب، کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

خراب موسم کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر رہا۔

کراچی سے لاہورجانےوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306 معطل  ہو گئی، کراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس ایئرلائن اُڑان نہ بھرسکی۔

کراچی ایئرپورٹ سے تہران جانےوالی پرواز بھی معطل ہو گئی،کراچی سے سیرین ایئرلائن کی اسلام آباد جانےوالی پرواز بھی معطل ہو گئی۔