37

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ  جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی۔

 پولیس ذرائع کے مطابق  عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مارلی۔

عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے عالمگیر ترین لاہور کے علاقےگلبرگ میں واقع اپنےگھر میں تھے، وہاں سے اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔

عالمگیر ترین ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے۔

دوسری جانب ان کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے انہیں عالمگیر ترین کی بیماری کا علم نہیں۔

عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے، ان کے دوستوں کے مطابق عالمگیر ترین کی عمر 63 سال تھی، ان کی منگنی ہوئی تھی اور  وہ دسمبر میں شادی کرنے جا رہے تھے۔

 تفصیلات کے مطابق عالمگیر ترین کل رات اپنے بیڈروم میں سونے گئے تھے لیکن جب صبح 10 بجےکے بعد کمرے کا دروازہ کھٹکھٹانے کے باوجود وہ باہر نہ آئے تو ملازم  نے کھڑکی سے جھانکا تو انہیں خون میں لت پت پایا، جس پر اس نے فوراً جہانگیر ترین کو اطلاع دی۔