37

ملک میں آنے والا وقت اب پیپلزپارٹی کا ہوگا، منظوروسان

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و مشیرزراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ ملک میں آنے والا وقت اب پیپلزپارٹی کا ہوگا، ہرجگہ پیپلزپارٹی ہی نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و مشیرزراعت منظوروسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویسے بھی یہ 2تین ماہ ملک میں الیکشن کے ہیں،پی ٹی آئی چھوڑنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں کہ وہ گرفتاریوں سے بچ جائیں گے،پی ٹی آئی مجنووں کی پارٹی ہے اب سارے مجنوں اُڑان بھر کر دوسری پارٹیوں میں جارہے ہیں،یہ سال بہت زیادہ گرم ہوگا، جیلوں میں جانے والے گرمی اور سختی برداشت نہیں کر پائیں گے۔

منظوروسان نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ جیلوں کی ذمہ داریاں اب ہمیں دی جائیں،نئی پارٹیاں نہیں رہیں گی، جی ڈی اے بھی ختم ہوچکی ہے،میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بانی کا متحدہ جیسا حشر ہوگا اور آج وہی ہورہا ہے۔