32

آئی ایم ایف کو اب ان پر اعتماد نہیں رہا ، وزیراعظم آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں ، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف  آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں  بھارت امریکا مشترکا اعلامیے پر  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی مسئلے پر کسی نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا،  وزیراعظم آم کی سیلز مین شپ میں لگے ہیں امریکا بھارت مشترکا اعلامیے پر بھی کچھ کہتے۔

شاہ محمود قریشی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  وزیرخارجہ نے کوئی بات کی،دفترخارجہ کی وہ اہمیت نہیں جو سیاسی لیڈر شپ کی ہوتی ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف )  آئی ایم ایف کو اب ان پر اعتماد نہیں رہا۔

انھوں نے مزید  کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آئی ایم ایف کا یہ مؤقف تسلیم کرلیا ہے کہ ڈار کےریونیو اقدامات ناکافی تھے۔

بھارت امریکا مشترکہ اعلامیہ

حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد بھارت امریکا  مشترکااعلامیے میں مشترکہ طور پر پاکستان سے بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ  امریکا اور بھارت نے عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک ساتھ کھڑے رہنے، ہر طرح کی دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ القاعدہ، داعش، لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف اجتماعی طور پر کارروائی کی جائے

شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات  اور  پاکستانی آموں کا ذائقہ محور گفتگو

واضح رہے کہ صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب  کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر  اور  ان کی اہلیہ کے ہمراہ غیر رسمی گفتگو  میں پاکستانی آم اور ان کا ذائقہ گفتگو کا مرکز بنا رہا تھا۔

دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر سے کہا کہ آپ کے بطور صدر انتخاب پر پاکستان کے عوام ترک عوام سے زیادہ خوش ہیں، آپ کیلئے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔