47

ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل

کراچی: ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین  جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

ترجمان ڈاؤیونیورسٹی کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی پہلی بار 250-2021 کیٹیگری میں شامل ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ایشیا رینکنگ میں یونیورسٹی کی 201 ویں پوزیشن قابل فخر ہے۔

ترجمان کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ عمدہ طبی تعلیم میں ہمارا عزم مسلمہ ہے، ڈاؤ  یونیورسٹی سندھ کی واحد یونیورسٹی ہے جو ورلڈرینکنگ میں شامل ہوئی ہے۔