38

پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

پشاورمیں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،بم ڈسپوزل یونٹ نے متنی میں دس کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق پشاورکے نواحی علاقہ متنی میں برساتی نالے کے قریب پریشرککر میں بم نصب کیا گیا تھا۔

اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل یونٹ موقع پرپہنچ گیا۔ اورواٹربلاسٹ سے ککرمیں نصب دس کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا ۔ ملزموں کی تلاش کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے ۔