40

ن لیگ کو بڑا دھچکا،مفتاح اسماعیل نے راہیں جدا کرلیں

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پارٹی کے صوبائی عہدے سے استعفیٰ دے دیا  ہے۔ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفا سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کو بھجوادیا ہے۔  مفتاح اسماعیل مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری تھے۔

مفتاح اسماعیل  مسلم لیگ ن کی تمام کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ صوبے اور حکومت میں ذمہ داریاں تفویض کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پارٹی کے قائد میاں نوازشریف اور صدر میاں شہبار  شریف کئی برسوں تک مجھ پر مہربان رہے۔ میں ہمیشہ ان کی سپورٹ پر شکر گزار رہوں گا، اب میں انتخابی سیاست میں متحرک نہیں رہا ۔ میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان میں سماجی انصاف ہو، معاشی استحکام ہو اور بہتر طرز حکومت ہو۔