36

پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو نیب نے دوبارہ طلب کر لیا

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

دونوں کو 26 جون کو دن 11 بجے نیب راولپنڈی آفس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ سرکاری تحفوں کو فروخت کیا۔

آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،آپ کو 23 جون کو بھی طلب کیا گیا لیکن آپ پیش نہیں ہوئے۔

نیب نوٹس میں کہا گیا کہ بطور وزیراعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ تحفوں کو فروخت کیا، اس کے علاوہ آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

واضح رہے کہ نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کی دو رکنی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس لے کر زمان پارک پہنچی۔

نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 26 جون کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی اعجاز بٹر نے طلبی کا سمن وصول کیا۔