30

میں نے کبھی کسی کو دھوکا نہیں دیا ، ن لیگ کو بھی نہیں دونگا، آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کو دھوکا نہیں دیا ، میں ن لیگ کو بھی دھوکا نہیں دوں گا ۔

تفصیلات کےمطابق شریک چیئر مین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے ایپٹما اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدم تحفظ کی وجہ سے پاکستانی سرمایہ کار پاکستان کی بجائے بیرون ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔میں میثاق معیشت  پربات چیت کرنے اور دستخط کرنے کیلئے تیار ہوں ۔ میں نے اپنے دور میں  ایکسپورٹ یورپ تک لے جانے کی کوشش کی ہمیں امداد دینے کی بجائے تجارت کے مواقع دیئے جائیں ،ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر کا م کرنے چاہئیں۔ایران سعودیہ تعلقات بہتر ہونے کے بعد ایران سے گیس پائپ لائن میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔ایرانی بارڈر تک پائپ لائن بنائی ہے صرف کنیکٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی ۔ ہمیں پاکستان کو امیر بنانا ہے ۔ مجھے تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کا احساس ہے ۔پاکستان گولڈن باسکٹ ہے، اللہ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے، بنگلہ دیش کو بھارت کی پراکسی ہونے کا فائدہ ملتا ہے۔میں آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ دوں گا، چارٹر آف اکانومی کرلیں، اس پر دستخطوں کے لیے تیارہوں۔