28

سابق وزیراعظم نواز شریف کا آئندہ ماہ پاکستان واپس آنے کا امکان

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا آئندہ ماہ پاکستان واپس آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی واپسی آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے، وہ اپنے بھائی شہباز شریف کے ساتھ دبئی جائیں گے، سابق وزیراعظم دبئی میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا سعودی عرب جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم نے گو ہیڈ دے دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیرس میں موجود ہیں جہاں سے وہ آج 2 روزہ دورے پر لندن پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق تاریخی دی جاچکی ہیں تاہم قانونی پیچیدگیوں کے باعث وہ وطن واپس نہیں آسکے۔