36

پنجاب حکومت کا عید الاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان

پنجاب حکومت نے عید الاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں اٹھائیس جون سے یکم جولائی تک عید تعطیلات ہوں گی۔ ہفتے میں 5 دن کام کرنیوالے دفاتر میں 28 سے 30 جون تک عید تعطیلات ہونگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 روزکام کرنیوالے دفاتر میں28 جون سے1جولائی تک چھٹیاں ہونگی۔