52

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ مقرر کیں ،جسٹس ارباب محمد طاہر درخواستوں پر  سماعت کریں گے،گزشتہ روز تھانہ ترنول کے مقدمہ میں دونوں رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئیں،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اسلام آباد کچہری سے فرار ہو گئے تھے۔

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کےخلاف 9 مئی کے واقعات کے بعد 10 مئی کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔