36

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: شیریں مزاری نیب کے روبرو پیش ہوگئیں

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری بطور گواہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے روبرو پیش ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی کابینہ کی رکن شیریں مزاری نے بھی اپنا بیان قلمبند کرادیا، نیب نے دسمبر 2019 کے کابینہ اجلاس میں شریک تمام وزرا کو نوٹس جاری کیے تھے۔

دوسری جانب کیس میں نیب نے شہزاد اکبر کو پھر طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ زلفی بخاری اور بیرسٹر ضیاء الدین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر سے کہا گیا ہے کہ وہ تئیس جون کو نیب کمبائنڈ انویسٹیگیشن ٹیم کےسامنے پیش ہوں۔ زلفی بخاری اور بیرسٹر ضیاء الدین کو بھی 23 جون کو ہی نیب ٹیم کےسامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔