52

حماد اظہر اور حسان نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، حسان نیازی، زبیر نیازی، خالد گجر اور میاں اسلم اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، اےٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی، زبیرنیازی اور خالد گجر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تمام رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری تھانہ ریس کورس کےمقدمہ میں جاری کیے گئے۔

اےٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے تھانہ گلبرگ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال اورزبیر نیازی کے بھی وارنٹ جاری کردیا۔