37

صدرنےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی، جسٹس فائز عیسیٰ کی تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہوگا۔

سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں جائیں گے۔

صدر نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی۔

صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔