38

پی ٹی آئی کے 3 سابق اراکین اسمبلی اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد میں چھپے پی ٹی آئی کے تین رہنماؤں کو نو مئی فسدات میں پولیس کو مطلوب ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا، پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے عسکری، سرکاری اور نجی املاک پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا تھا۔

پولیس نے نو مئی فسادات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، اسلام آباد میں چھپے سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، سابق ایم این اے منصور حیات اور سابق ایم پی اے عمار صدیق کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکسلا پولیس ملزمان کو راولپنڈی اور نوشہرہ میں تلاش کر رہی تھی، تاہم تینوں افراد اسلام آباد میں دوست کے گھر چھپے ہوئے تھے۔