36

حکومت دنیا میں خیرات بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نا م سے متعارف ہے۔ شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیانہ آئی ایم ایف نے گھاس ڈالی نہ دوست ممالک کام آئے اس لئے معاشی بحالی کے قومی پلان کیلئے سپیشل کونسل قائم کی گئی ،حکومت کابیس کیمپ بینک اکائونٹس اورجائیدادیں دبئی اورلندن میں ہیں پہلے وہ واپس لائیں یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسزختم کرانے آئے تھے غریب کی خدمت نہیں۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کواپنی مقبولیت کاعلم ہے اس لئے وہ الیکشن کی طرف جانے سے گریزاں ہیں اسے آڑھتی کی دکان بھی نہیں چلتی جس طرح یہ ملک چلارہے ہیں انہیں مال بنانے اورڈنگ ٹپانے سے فرصت نہیں،آئی ایم ایف کے بیل آئوٹ پیکج میں صرف ایک ہفتہ رہ گیاہے ڈیفالٹ کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں،آئی ایم ایف سے دسمبرتک کچھ نہیں ملے گا،ایل این جی بھی مسئلہ بنے گا۔ شیخ رشید احمدنے کہا کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیااتنی جلدی سے نہیں آئے گا،حکومت دنیا میں خیرات بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نا م سے متعارف ہے کراچی میئر اور باغ جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا، پی پی پی اور(ن)لیگ نوراکشتی کررہی ہے فائدہ پی پی پی اٹھا رہی ہے اوررسوائی (ن )لیگ کامقدرہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھ اکہ پاکستانی سرمایہ کاری کے لئے تیارنہیں توغیرملکی خاک آئیں گے ،سیاسی استحکام کے بغیرکوئی سرمایہ کاری نہیں آسکتی ،وزیرخزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پرآگئے ہیں ،وزیراعظم کا80ارب روپے کاصوابدیدی فنڈاورچیئرمین سینٹ کی مراعات میں اضافہ شرم ناک ہے عوام کی سیاست اوربیساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے۔