34

پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا

کراچی : پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے، یکم ذی الحج کل بروز منگل 20 جون جبکہ عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون کو منائی جائے گی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ یکم ذوالحجہ کل 20 جون بروز منگل اور عیدالاضحیٰ29جون جمعرات کو ہوگی۔

اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ دوسری جانب سعودی عرب میں گزشتہ روز ذی الحج کا چاند نظر آگیا، سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی۔