45

کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور افتخار احمد ادائیگی حج کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

قومی کپتان بابر اعظم سمیت کرکٹر محمد رضوان اور افتخار احمد ادائیگی حج کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئے، عمرہ کی ادائیگی کے بعد تینوں نے تصویر شیئر کر دی۔

فریضہ حج کی ادائیگی ہرعام مسلمان کی طرح اسٹار کرکٹرز کا بھی خواب ہوتا ہے۔ اس سعادت کے حصول کے لیے کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان اور افتخار احمد نے عمرہ کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچے جس کی انہوں نے تصویر بھی شیئر کی جو خوب وائرل ہوئی۔

اس سال قومی کرکٹرز میں فخر زمان اور فہیم اشرف کے علاوہ لیجنڈری انضمام الحق عازمین حج میں شامل ہیں۔