111

پاک سوزوکی کا اپنے پلانٹس مزید 16 دن بند رکھنے کا اعلان

پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس مزید 16 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹر سائیکل اور آٹوموبیل پلانٹس 22 جون سے 8 جولائی تک بند رہیں گے۔ فیصلہ پارٹس کی قلت اور انوینٹری نا ہونے کے باعث کیا۔

اس سے قبل پاک سوزوکی نے اپنےموٹر سائیکل پلانٹ کی بندش میں 16 جون تک توسیع کی تھی۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر کی درآمدات پر عائد پابندیوں کی وجہ سے کمپنی کو انونٹری کی قلت کا سامنا ہے۔