26

آئی ایم ایف چاہتا ہے پاکستان سری لنکا بنے اور پھر مذاکرات کریں: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) چاہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بنے اور پھر ہم مذاکرات کریں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں شرکت کے موقع پر اظہار کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا ہمارے خلاف جو پولیٹکس ہو رہی ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم کی گئیں وہ ناقابل برداشت ہیں، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم کی ہیں لیکن ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا اسٹیٹ بینک پاکستان کا بینک ہے کسی عالمی ادارے کا نہیں ہے، اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ایسی ترامیم ہوئیں جو ریاست کے اندر ریاست کوظاہر کرتی ہیں، یہ ترامیم اسٹیٹ کے اندر اسٹیٹ کی طرف لے گئیں۔