35

خریدوفروخت کی سیاست میں حافظ نعیم ہار گئے لیکن عوام میں نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے پیپلزپارٹی پر ووٹوں کی خریدوفروخت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 36 کروڑ روپے میں کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کیلئے کوئی مہنگا سودا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 36 کروڑ روپے میں کراچی کا میئر ppp کے لیے کوئی مہنگا سودا نہیں ہے۔ میں نےہفتہ پہلےہی کہہ دیا تھا کہ دبئی میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہےاورحافظ نعیم کو کسی صورت میئر نہیں بننے دیاجائے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حافظ نعیم کو خرید و فروخت کی سیاست میں تو شکست ہوئی ہے عوام میں نہیں لیکن جماعت اسلامی کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ضمیر فروشوں اور منتخب نمائندوں کو خریدنے والوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے۔ 

انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ جماعت اسلامی حسب معمول عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ضمیر کے سوداگروں کے ساتھ نہیں۔