43

پیپلزپارٹی کیلیے 36 کروڑ روپے میں میئر کراچی ، مہنگا سودا نہیں ; شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کیلیے 36 کروڑ روپے میں میئر کراچی مہنگا سودا نہیں۔

شیخ رشید نے ٹویٹ کیا کہ 36 کروڑ روپے میں کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کے لیے کوئی مہنگا سودا نہیں ہے، میں نے ہفتہ پہلےہی کہہ دیا تھا کہ دوبئی میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم کو کسی صورت میئر نہیں بننے دیاجائے گا، حافظ نعیم کو خرید و فروخت کی سیاست میں تو شکست ہوئی ہے عوام میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ضمیر فروشوں اور منتخب نمائندوں کو خریدنے والوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے، مجھے امید ہے کہ جماعت اسلامی حسب معمول عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ضمیر کے سوداگروں کے ساتھ نہیں۔