32

ایک گیند پر18 رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم

تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں میچ کے دوران ایک بال پر 18 رنز  بننے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ 

تفصیلات کےمطابق ٹی این پی ایل کا یہ ٹی ٹوئنٹی میچ  چیپک سپر گلیز اورسلیم سپارٹنزکے درمیان کھیلا جارہا تھا۔ چیپک سپر گلیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سپرگلیز کی ٹیم 19  اوورز میں 191 رنز بناچکی تھی۔

سلیم  سپارٹنز کے کپتان ابھیشک تنوار نے اننگز کا آخری اوور خود کرانے کا فیصلہ کیا،پانچ بالز پر چیپک سپرگلیز کے  بیٹرز آٹھ رنز بناچکے تھے۔بھیشک تنوار نے آخری بال کرائی جس پر بیٹر کلین بولڈ ہوگئے، مگر امپائر نے نوبال  دیدی۔اگلی بال بھی نو ہوئی تو بلے باز نے اسے باؤنڈری سے باہر بھیج دیا ۔بدقسمتی سے تیسری بال کراتے ہوئے بھی بالر کا پاؤں کریز سے باہر نکل گیا، اس بال پر  بیٹرز نے دو رنز بنائے۔اگلی بال وائڈ رہی اور اسکور میں ایک اور رنز کا  اضافہ ہوگیا۔

ابھیشک کی آخری بال اگرچہ قانونی ڈلیوری تھی مگر بیٹر نے اس پر بھی چھکا جڑ دیا، یوں تامل ناڈو پریمیئر لیگ میں آخری گیند پر 18  رنز  بننے کا ریکارڈ  قائم ہوگیا۔ابھیشیک نے مسلسل نوبالز اور وائیڈ کرانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہوا کے رخ کی وجہ سے وہ گیند پر کنٹرول نہیں رکھ پائے۔