30

وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس دور کے جوزف گوبلز کا لقب دے دیا

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس دور کے جوزف گوبلز کا لقب دے دیا، جوزف گوبلز جرمن نازی پارٹی کے چیف پروپیگنڈسٹ تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر کوئی اس دور کے جوزف گوبلز کے لقب کا مستحق ہے وہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، جوزف گوبلز جرمن نازی پارٹی کے چیف پروپیگنڈسٹ تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولنے کے فن میں کمال رکھتے ہیں، وہ ایک سال کے دوران عسکری قیادت کےنام لیتے رہے لیکن وہ بھول گئے انہوں نےایک سال کے دوران حامیوں کوتشدد پر اکسایا ، حقیقی آزادی کے نعروں کے ذریعے عوام کے جذبات کا استحصال کیا۔

انہوں نے مذہبی علامات کے استعمال کر کے جہاد کا حلف بھی لیا، ان کے غنڈوں نےریاستی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، بعد میں چیئرمین پی ٹی آئی نےتشدد کی مذمت کرنے سے انکار کر دیا۔

ان کی تقاریر اور ٹوئٹس دعوؤں کی تردید ،9 مئی واقعات کی تشکیل کیلئےکافی ثبوت ہیں،حقائق سے ثابت ہو چکاپی ٹی آئی نے جان بوجھ کر تشدد کی پالیسی کو استعمال کیا وہ جھوٹ بول سکتے ہیں، لیکن تاریخ نہیں۔