31

کیٹی بندر سے لوگوں کو زبردستی نکالنا پڑا، شیری رحمان

انہوں نے کہا کہ بدین، ٹھٹھہ، بینظیر آباد ار دیگر علاقوں میں بارش ہوگی، کچے گھر ہواؤں اور بارشوں کی زد میں آسکتے ہیں، کیٹی بندر میں لوگوں کو زبردستی نکالنا پڑا ہے، 14 سے 16 جون تک فلائٹس کے حوالے سے بھی کل آگاہ کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ افراتفری نہ پھیلائیں مگر احتیاطی تدابیر ضرور اخیتار کریں، پچھلے سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی محرومیت میں گزر رہی ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ کراچی، حیدرآباد و دیگر علاقوں میں طوفان کا امکان ہے، جتنی سہولت فراہم کرسکتے ہیں کررہے ہیں۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ طوفان کے حوالے سے وقت سے پہلے آگاہ کیا گیا، طوفان 5 جون کے بعد زیادہ شدید ہونا شروع ہوا، وقت کے ساتھ ساتھ طوفان کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، طوفان 15 جون کو کیٹی بندر کے علاقوں سے ٹکرائے گا۔

انعام حیدر ملک نے کہا کہ کراچی اور شہری علاقوں میں تیز ہواؤں اور دیگر مسائل ہوسکتے ہیں، تمام اداروں کو الرٹ جاری کردیئے گئے، تمام ادارے کل شام سے لوگوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کررہے ہیں، ایک لاکھ کے آس پاس لوگوں کو نکالا جائے گا۔