36

پی ٹی آئی نےکےایم سی کیلئے پارلیمانی لیڈر کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی نے کے ایم سی کیلئے پارلیمانی لیڈر کا اعلان کردیا، مبشر حسن زئی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا۔

مبشرحسن زئی کی جانب سے پی ٹی آئی کے تمام کے ایم سی اراکین کو ہدایت نامہ بھی جاری کردیا گیا۔ ہدایت نامے کے مطابق تمام اراکین میئر کے انتخاب میں پارٹی ہدایت کی مطابق ووٹ دیں۔ ووٹ نہ دینے یا غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام اراکین میئر کیلئے نعیم الرحمان اور ڈپٹی میئر کیلئے سیف الدین کو ووٹ دینگے۔