55

بابر اعظم کی سالگرہ اور پاک بھارت میچ ایک ہی دن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سالگرہ اس بارصرف ان کے لیے نہیں بلکہ تمام کرکٹ شائقین کے لیے یادگار بن سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ  کے  آئی سی سی کو بھیجے گئے شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔

بابر اعظم اس مرتبہ کو ن سی سالگرہ منائیں گے؟

بابر اعظم 15 اکتوبر کو اپنی 29 ویں سالگرہ منائیں گے جبکہ اسی روز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بھی ممکن ہے۔

بی سی سی آئی کا ورلڈکپ شیڈول فائنل 

بی سی سی آئی نے ورلڈ کپ شیڈول فائنل کر کے آئی سی سی کو بھیج دیا ہے جس کے بعد اب ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔آئی سی سی نے فیڈ بیک کے لیے بی سی سی آئی کا شیڈول ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔

 ورلڈکپ کا آغاز رواں سال 5  اکتوبرکو نریندرا مودی اسٹیڈیم  میں ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے  اور اسی دن بابر اعظم کی سالگرہ بھی ہے۔