40

روس سے برآمدشدہ تیل سے جلد عوام مستفیدہوں گے ، مصدق ملک

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ روس سے برآمدشدہ تیل سے جلد عوام مستفید ہوں گے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ ریفائنری پالیسی تسلیم کی ہے،ملکی تاریخ میں پہلی بار روس سے تیل پاکستان پہنچاہے، روس سے برآمدشدہ تیل سے جلد عوام مستفیدہوں گے ۔

وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہاکہ مانتے ہیں مہنگائی ہے، اس کیلئے کام کررہے ہیں،مہنگائی ہے لوگوںں کو سہولیات ملنی چاہئیں،ہماری ہر پالیسی کا محور پاکستان کی ترقی ہے،ہم صرف ایک کیمپ میں ہیں اور وہ ہے پاکستانی کیمپ،آپ کے پاس4 سال تھے آپ بھی کنٹریکٹ کرتے،ان کاکہناتھا کہ75 سال میں پہلی بار روسی تیل کا جہاز پاکستان آیا، جوآپ نہ کر سکے وہ ہم نے کر دکھایا،دوستوں نے کہاکہ ہماری حکومت روس جانے کی وجہ سے گئی ،ہمارے دوستوں نے کہاکہ روس سے پیٹرول نہیں آئے گا۔

ان کاکہناتھا کہ کہا امریکا نے روس سے تیل لانے پر ہماری حکومت ختم کرائی،سائفر کے ڈرامے کے بعد امریکا کے آگے گڑگڑانے تک کاسفر عوام نے دیکھ لیا،آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو سستی ایل این جی کا ایک کارگوفراہم کرے گا،یورپی ممالک کو دعوت دی کہ پاکستان میں ایل این جی کے کارخانے لگائیں۔ان کاکہناتھا کہ ملکی گیس کے گردشی قرضے صفر کردیئے،پرانی ریفائنریز کواپ ڈیٹ کرنے کی سمری کابینہ کے پاس موجود ہے۔