32

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں قومی سلامتی کی صورتحال، پاک فوج کے پیشہ ورانہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب ملک میں نو مئی کے واقعات کے بعد حکومت اور عسکری قیادت نے ماسٹرز مائنڈز کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان گزشتہ ماہ بھی اہم ملاقات ہوئی تھی، یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی تھی جب ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے ہوئے تھے، اس دوران عسکری تنصیبات پر بلوائیوں کی جانب سے نقصان پہنچایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مارچ کے مہینے میں بھی وزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم میں بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔